چیچہ وطنی، ماڈل منڈی مویشیاں میں بھتہ خوری عروج پر، دگنی فیسوں کی وصولی

چیچہ وطنی(تحصیل رپورٹر، نمائندہ خصوصی)ماڈل منڈی مویشیاں میں بھتہ خوری اور سرکاری ریٹ سے دگنا فیسیں وصول پر بیوپاریوں کا انتظامیہ کے خلاف احتجاج ،بیوپاریوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ایک من پرالی کے عوض پانچ ہزار روپے وصول کئے جا رہے ہیں،گورنمنٹ کی جانب سے ٹینٹ فری ہیں لیکن ٹھکیدار انتظامیہ کی ملی بھگت سے چار ہزار روپے تک فی ٹینٹ زبردستی چارج کررہا ہیے،دوکانوں سے ساٹھ ہزار جبکہ،چارہ شاپ سے دو دو لاکھ روپے ایک ہفتہ دوکان لگانے کے وصول کئے جا رہے ہیں،بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ دوکانوں کا کرایہ زیادہ ہونے کی وجہ سے تین سو روپے والی چیز چھ سو روپے میں مل رہی ہیے،کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران کو بارہا شکایت کرنے کے باوجود شکایت کا ازالہ نہیں کیا جا رہا،کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی بیوپاریوں کو ریلیف دینے میں ناکام بیوپاریوں نے کمشنر ساہیوال،ڈپٹی کمشنر ساہیوال، سی ای او پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔