الیکشن و قت پر ہونے چاہئیں،آئین کی خلاف ورزی برداشت نہیں،چیف جسٹس

اسلام آباد (بیورورپورٹ)چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دئیے ہیں الیکشن و قت پر ہونے چاہئیں،آئین کی خلاف ورزی برداشت نہیں کریں گے،تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبر پختونخوا انتخابات میں تاخیر پر لیے گئے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے آئین کی خلاف ورزی برداشت نہیں کریں گے،الیکشن و قت پر ہونے چاہئیں،9رکنی لارجر بنچ میںجسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللہ شامل ہیں۔