وزیرآباد(تحصیل رپورٹر)گیپکو آفس گرڈ اسٹیشن کالونی میں آوارہ کتوں کا راج، ملازمین اور کالونی میں رہائش پذیر خاندانوں کی جانوں کو سخت خطرات لاحق۔ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ودیگر ذمہ داروں سے معاملے کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔ ایکسین گیپکو ڈویژن وزیرآباد عبد الصمد سومرو نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ودیگر حکام کو جاری مراسلے میں بتایا کہ گرڈسٹیشن کالونی جہاں گیپکو کے متعدد دفاتر اور ملازمین و افسران اپنے خاندانوں سمیت رہائش پذیر ہیں میں عرصہ دراز سے آوارہ کتوں کی بھرمار ہے، ان کتوں کے باعث کالونی مکین سخت خوفزدہ ہیں جبکہ دفتر آنے جانے والے صارفین کی زندگیوں کو بھی خطرات لاحق ہیں۔ کالونی مکینوں، ایکسین گیپکو ڈویژن نے مقامی انتظامیہ سے آوارہ کتوں بارے فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
وزیرآباد میں آوارہ کتوں کا راج
















