دریائے راوی کا پل خستہ حالی کا شکار، بڑے حادثے کا خدشہ
اوکاڑہ(بیورورپورٹ) ضلع اوکاڑہ اور ضلع فیصل آباد کو ملانے والا دریائے راوی کا اکلوتا پل ہے جو عرصہ دراز سے خستہ حالی کا شکار ہے کئی حکومتیں آئیں اور کئی حکومتیں گئی مگر کسی حکومت نے بھی دونوں اضلاع کو ملانے والے اکلوتے پل کی ٹوٹ پھوٹ اور خستہ حالی پر دھیان نہیں دیا علاقہ مکین اور مسافر سراپا احتجاج بن چکے ہیں اہل علاقہ نے حکومت وقت سے فوری ماڑی پتن پل کی تعمیر کا مطالبہ کر دیا ہے علاقہ مکینوں نے نوائے وقت کو بتاتے ہوئے کہا کہ یہ پل عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے گزرنے کے قابل نہیں رہا پل بہت پرانا ہو چکا ہے لیکن حکومت اور انتظامیہ کی بے حسی کی وجہ سے کوئی بڑا سانحہ رونما ہونے کا قوی خطرہ ہے دونوں اضلاع میں داخل ہوتے وقت ٹول ٹیکس بھی ادا کرنا پڑتا ہے جو ایک دن کا لاکھوں روپے بنتا ہے اس کے با وجود بھی پل کی حالت ویسی کی ویسی ہے ماڑی پتن دریائے راوی پل عرصہ دراز سے کسی مسیحا کے انتظار میں ہے۔
















