فیصل آباد (بیورورپورٹ)بااثر قبضہ مافیا نے لاکھوں روپے رشوت دیکر امین ٹاﺅن ڈسپوزل اسٹیشن کی کروڑوں روپے مالیت کی جگہ 4کنال8مرلے جعلسازی سے حلقہ پٹواری چک نمبر 207رب طالب حسین کے ساتھ ملی بھگت کر کے اپنے نام کروالی علاقہ مکین سراپا احتجاج ،امین ٹاﺅن میں مر بعہ نمبر 60کیلا نمبر24/3،24/2 ، 4کنال 8مرلے ڈسپوزل اسٹیشن کی جگہ جس کا با قاعدہ ڈمانڈ نوٹس واسا 3,54,480روپے بینک میں جمع ہوا پرویز اقبال ولد علی محمد، فرحت منیر زوجہ شیخ عدیم فاروقی ،غلام مرتضی ومدیحہ گوہر نے کروڑوں کی جگہ حلقہ پٹواری چک 207طالب حسین کو لاکھوں روپے مبینہ رشوت دیکر فر د جمعندی رجسٹری /بیع نامہ (16698)اور (16699)کا فر د پر فارمہ جاری کر دیا جس پر علاقہ مکین امین ٹاﺅن سراپا احتجاج امین ٹاﺅن ویلفیئر سوسائٹی کے صدر جنرل سیکرٹری سمیت تمام ممبران ،عہدہداران نے ڈویژنل کمشنر ،ڈپٹی کمشنر ،اسسٹنٹ کمشنر کو کرپٹ را شی پٹواری اور قبضہ مافیا کے خلاف سخت قانونی کاروائی کے لئے درخواستیں دے دیں ۔
فیصل آباد،پٹواری کی ملی بھگت، ڈسپوزل سٹیشن کی زمین مافیا کے نام
















