بہاولپور(سٹی رپورٹر) میونسپل کارپورشن عملے نے بہاولپور شہر کو ٹھیکے پر دے دیا،جگہ جگہ تجاوزات قائم،مبینہ طور پر بھاری منتھلی لے کر عملہ لینڈ برانچ خاموش تماشائی جبکہ عوام الناس پریشان،تفصیلات کے مطابق،اندرون شاہی بازار،جامع مسجد الصاد کے قریب تاجروں نے تجاوزات کی بھرمار کردی،خواتین کا پیدل چلنا محال ہوگیا جبکہ عملہ لینڈ برانچ کو بارہا نشاندہی کی گئی لیکن کوئی کارروائی عمل میں نہ لائی گئی ہے،ذرائع کے مطابق جامع مسجد الصادق کے قریب تجاوزات کرنے والے مبینہ طور پر پیسے اکٹھے کرکے عمران بڈو نامی تاجر کو دیتے ہیں جو پل کا کردار ادا کرتے ہوئے پیسے لینڈ برانچ عملے کو تقسیم کرتا ہے،تاجروں نے منتھلی کے عوض دوکانوں کے سامنے ٹھیلے لگوادئیے ہیں جس کے سبب عوام الناس کو شدید پریشانی کا سامنا ہے،بہاولپور کی سیاسی و سماجی شخصیات نے کمشنر بہاولپور سے فی الفور عملہ لینڈ برانچ کی تبدیلی اور تجاوزات کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے
بہاولپور:تجاوزات ، سڑکیں سکڑ گئیں
















