ڈی پی او ننکانہ اعجاز رشید کا اسپائر کالج کے ساتھ ایم او یوسائن

سانگلاہل(تحصیل رپورٹر)ڈی پی او ننکانہ اعجاز رشید نے اسپائر کالج سانگلا ہل اوراسپائر کالج موڑ کھنڈا کے ساتھ ایم او یوسائن کر لیا،جس کے تحت اسپائر کالج کے دونوں کیمپس میںشہدائے پولیس، حاضر سروس اور ریٹائرڈ پولیس افسران و ملازمین کے بچوں کو تعلیمی اخراجات میں خاطر خواہ فائدہ ہو گا، اسپائر کالجز کے دونوں کیمپس میں شہدائے پولیس کے بچوں کو فیسوں کی ادائیگی میں100 فیصد رعایت جبکہ حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کو50 فیصد رعایت مل سکے گی، ڈی پی او ننکانہ اعجاز رشید نے پرنسپل اسپائر کالج سانگلا ہل عبدالرحمان طارق اور پرنسپل اسپائر کالج موڑ کھنڈا بلال ارشد کے ضلعی پولیس کے ساتھ تعاون کو خوب سراہا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق ایم او یو کا مقصد پولیس افسران و ملازمان کے بچوں کو تعلیمی سہولیات میں آسانی فرا ہم کرنا ہے،پولیس ملازمان کے بچوں کو تعلیم کا حصول ممکن بنانا انتہائی اہمیت کا حامل ہے، شہدائے پولیس، ریٹائرڈ اور حاضر سروس پولیس افسران و ملازمان کی فیملیز کی ویلفیئر اولین ترجیح ہے۔،ہم سب ایک خاندان کی مانند ہیں۔ پولیس افسران و ملازمان کے بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے لیے ایسے اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔