اسلام آباد(بیورورپورٹ)وفاقی وزیر شازیہ مری نے صدر مملکت سے مستعفی ہونے کامطالبہ کردیا،تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہاایوان صدر کو دوبارہ سازشوں کا گڑھ بننے نہیں دیں گے،عارف علوی کو عمران خان کی ہدایات پر چلنا ہے تو صدارتی منصب چھوڑ دیں،شازیہ مری نے کہا عارف علوی کو عمران نیازی کی ملازمت کرنی ہے تو مستعفی ہو کر جیل بھرو تحریک کا حصہ بن جائیں، عارف علوی الیکشن کمیشن کی آئینی خود مختاری سے چھیڑ چھاڑ نہ کریں
علوی نے نیازی کی ملازمت کرنی ہے تو استعفیٰ دیں،شازیہ مری

















