حلف برداری‘ حمزہ کی عدالتی حکم پر عملدرآمد کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور:(لیڈرنیوز) نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب کی حلف برداری تقریب میں تاخیر، لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی عدالتی حکم پر عملدرآمد کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔ چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کل سماعت کریں گے۔ حمزہ شہباز کی درخواست میں مو¿قف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار کے پاس اس معزز عدالت کے آئینی دائرہ اختیار کو استعمال کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں، لاہور ہائیکورٹ نے صدر پاکستان کو حلف کے لئے نمائندہ مقررکرنے کی ہدایت کی تھی، صدر کی جانبدارانہ کارروائی سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ تحریک انصاف کے حکم پر عمل کر رہے ہیں۔ درخواست میں عدالتی حکم پر عملدرآمد کی استدعا کی گئی، جس پر لاہور ہائیکورٹ نے درخواست سماعت کے لئے مقرر کر دی۔