سری لنکا‘حکومت مخالف مظاہرین پر فائرنگ‘ ایک شخص ہلاک

کولمبو:(لیڈرنیوز)سری لنکا میں حکومت مخالف مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا کے مختلف شہروں میں شدید معاشی بحران پر حکومت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔ دارالحکومت کولمبو کے نواح میں مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔سری لنکا بدترین معاشی بحران کا شکار ہے۔ ملک میں ادویات اور اشیائے خوردونوش کی قلت کا سامنا ہے اور ایندھن کی کمی کے باعث دس گھنٹے سے زائد کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔سری لنکا کی حکومت نے معاشی بحران پر قابو پانے کے لیے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے فوری قرض کی درخواست کی ہے۔