نیویارک:(لیڈرنیوز)نیویارک کے ٹائمز اسکوائر میں زور دار دھماکے کے بعد بھگدڑ مچ گئی۔امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک کے ٹائمز سکوائر میں زور دار دھماکہ ہوا جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی۔پولیس کی ابتدائی تفتیش میں بتایا گیا کہ دھماکہ علاقے کے تین گٹروں میں گیس بھرنے سے ہوا۔ دھماکے کے بعد تینوں گٹروں میں آگ بھڑک اٹھی۔ فائر بریگیڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔
نیویارک ‘ٹائمز اسکوائر میں زور دار دھماکہ‘بھگدڑمچ گئی
















