بھٹو بننے کیلئے وژن، ہمت ‘حوصلے کی ضرورت ہے‘ شیری رحمان

لاہور:(لیڈر نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر میں کوئی سرپرائز نہیں تھا لیکن کارکنوں کا دل رکھنے کے لیے خط لہرایا گیا ہے۔ٹویٹ میں شیری رحمان نے مزید کہا کہ بیرونی سازش سے متعلق خط پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی میں کیوں پیش نہیں کیا گیا۔ عمران خان نے مبینہ خط کو ہوا میں لہرا کر جیب میں ڈال لیا۔ بھٹو بننے کے لیے وڑن، ہمت اور حوصلے کی ضرورت ہے۔پی پی پی رہنما نے عمران خان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس نااہل اور نااہل حکومت کے خلاف کسی کو سازش کرنے کی ضرورت نہیں۔