25 مارچ کو اجلاس بلا کر سپیکرنے آئین کی خلاف ورزی کی

لاہور:(لیڈر نیوز)پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 54 کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس آج بلانا چاہیے تھا۔ 25 مارچ کو اجلاس بلا کر سپیکر نے آئین کی خلاف ورزی کی ہے۔پیپلز پارٹی کی مرکزی نائب صدر شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ پارلیمنٹ کی عمارت کی تزئین و آرائش کی وجہ سے اسمبلی اجلاس بلانے میں تاخیر کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں۔ سپیکر کی وضاحت ناقابل قبول ہے، آئین میں کہیں نہیں۔ لکھا کہ ارکان پارلیمنٹ پارٹی لیڈر کی رضامندی کے بغیر ووٹ نہیں ڈال سکتے۔ آئین میں یہ نہیں لکھا کہ وہ پارٹی کے حکم پر اجلاس میں شریک نہیں ہو سکتے۔شیری رحمان نے کہا کہ ووٹنگ سے پہلے ارکان پارلیمنٹ کے خلاف آرٹیکل 63 اے کے مطابق کارروائی نہیں ہو سکتی۔ آرٹیکل 63A بہت واضح ہے۔ وزیراعظم اور حکومت ارکان کو ڈرانا دھمکانا بند کریں۔