ملک سے انخلاء‘یوکرینی صدر نے امریکی مدد کی پیشکش مسترد کردی

کیف:(لیڈرنیوز)یوکرین کے صدر نے ملک سے انخلاءمیں مدد کی امریکی پیشکش مسترد کر دی۔ ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ وہ آخر تک لڑیں گے، فرار ہونے کے لیے سواری نہیں بلکہ لڑنے کے لیے ہتھیارچاہئیں۔یوکرین کے خلاف روس کی جنگ تیز ہو گئی ہے۔ یوکرین کے دارالحکومت کیف کی گلیوں میں لڑائی چھڑ گئی۔ روسی اور یوکرینی افواج کے درمیان لڑائی جاری ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دیتی رہیں۔ امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ کیف کی گلیوں میں لڑائی ہو رہی ہے۔ شمال مغربی کیف میں ایک فوجی اڈے کے قریب بھی جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔