نئی دہلی: (لیڈر نیوز)بھارتی سپریم کورٹ نے ایک بار پھر حجاب پر پابندی کے خلاف مقدمے کی فوری سماعت کی مسلمان طالبہ کی درخواست مسترد کر دی۔مودی سرکار میں بھارتی سپریم کورٹ بھی ہندو انتہا پسندوں کے رنگ میں رنگ گئی۔ حجاب والی مسلمان طالبات کو ہندوستان کی اعلیٰ ترین عدالت سے بھی انصاف نہیں مل سکا۔بھارتی سپریم کورٹ نے ایک بار پھر کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے خلاف مقدمے کی فوری سماعت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔سپریم کورٹ نے مسلم طالبہ کے حجاب پر پابندی کے کیس کی فوری سماعت کی درخواست پر کہا کہ حجاب سے متعلق کیس کی سماعت میں کوئی جلدی نہیں۔ اس مسئلے کو قومی سطح پر نہ پھیلایا جائے۔ مناسب وقت آنے پر ہم مداخلت کریں گے۔
باحجاب طالبات کو بھارتی سپریم کورٹ سے انصاف نہ مل سکا
















