فیصل واوڈا تاحیات نااہل‘سینیٹ نشست سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے

اسلام آباد:(لیڈر نیوز)الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کو نااہل قرار دے دیا۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رہنما سے تمام مراعات واپس لینے کا حکم دے دیا۔الیکشن کمیشن نے دوہری شہریت سے متعلق جھوٹا حلف نامہ جمع کرانے پر پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کو تاحیات نااہل قرار دے دیا۔ فیصل واوڈا سینیٹ کی نشست سے بھی ہاتھ دھوبیٹھے ۔چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے جاری مختصر فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فیصل واوڈا نے قومی اسمبلی کے انتخابات کے موقع پر دوہری شہریت سے دستبرداری کے اپنے حلف نامے میں جھوٹ بولا، اس لیے انہوں نے آئین کے آرٹیکل 62 کی خلاف ورزی کی۔ شق 1F کے تحت آتی ہے اور انہیں تاحیات نااہل قرار دیا جاتا ہے۔چیف الیکشن کمشنر نے فیصلے میں کہا ہے کہ فیصل واوڈا کو 10 مارچ 2021 کو سینیٹر منتخب کرنے کا نوٹیفکیشن بھی واپس لے لیا گیا ہے۔ توقع ہے کہ وہ دو ماہ میں قومی اسمبلی کی تنخواہیں اور مراعات واپس کر دیں گے۔