اسلام آباد:(لیڈر نیوز)سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن کاشور شرابہ‘ ایوان سے واک آو¿ٹ کرگئی۔سینیٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین مرزا آفریدی کی زیر صدارت ہوا جس میں جماعت اسلامی کے رکن سینیٹر مشتاق احمد نے وقفہ سوالات کے دوران وزیر کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر صاحب یہاں کیوں نہیں تھے۔ وزیر کے نظر آنے والے سیکرٹریز بھی نہیں آتے۔قائد ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم نے جواب دیا کہ یہ وزیر صحت نہیں معاون خصوصی ہیں۔ معاونین خصوصی ایوان میں نہیں آتے لیکن وزیر ان کے سوالات کے جوابات دیتے ہیں۔اپوزیشن نے خوب شور شرابا کرتے ہوئے ایوان سے واک آو¿ٹ کیا۔ اپوزیشن نے کورم کی نشاندہی کی۔ ڈپٹی چیئرمین نے سینیٹرز اعجاز چوہدری اور انوار الحق کو اپوزیشن ارکان کو منانے کے لیے بھیجا تاہم اپوزیشن ارکان ایوان میں واپس نہیں آئے۔ التوا کے بعد دوبارہ شروع ہوا جس میں صرف حکومتی سینیٹرز نے شرکت کی۔واک آو¿ٹ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ جو حکومت اپوزیشن کے بغیر اجلاس کر رہی ہے اس کی کوئی حیثیت نہیں۔ بیٹھیں گے باہر ملیں گے۔
سینیٹ‘اپوزیشن کا شورشرابہ‘ایوان سے واک آﺅٹ
















