شاہد آفریدی کمر کی شدید تکلیف میں مبتلا

لاہور:(لیڈر نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 7ویں سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے اسٹار آل راو¿نڈر شاہد آفریدی کمر کی شدید تکلیف میں مبتلا ہوگئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی نے کمر میں شدید درد کے باعث بائیو سیکیور بلبل سے باہر نکلنے کی درخواست کی ہے۔ذرائع کے مطابق شاہد آفریدی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم انتظامیہ سے بائیو سیکیور بلبلے سے باہر نکلنے کی درخواست کی ہے۔واضح رہے کہ پی ایس ایل 6 میں بھی شاہد آفریدی نے انجری کے باعث ملتان سلطانز کے میچز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔


#Star all-rounder Shahid Afridi has suffered from severe back pain