جنوبی پنجاب صوبہ‘وزیرخارجہ کی اپوزیشن کو ملکرکام کرنے کی دعوت

اسلام آباد:(لیڈرنیوز) پی ٹی آئی نے جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماو¿ں کودعوت دیدی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے لیے آئینی ترمیم کی منظوری پر اتفاق رائے کو یقینی بنانے کے لیے ہمیں مل کر کام کرنا چاہیے۔ پی ٹی آئی کے نائب چیئرمین اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ پی ٹی آئی کے منشور میں سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر جنوبی پنجاب کے عوام کے لیے الگ صوبہ بنانے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ قومی مفاد میں آئینی ترمیم پر اتحاد ضروری ہے۔ پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین کی حیثیت سے میں اپوزیشن لیڈروں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ اس کو عملی جامہ پہنانے میں ہمارا ساتھ دیں۔ اصلاحات کے ذریعے ہماری توجہ جنوبی پنجاب کی سماجی و اقتصادی ترقی پر مرکوز ہے۔ پر مرکوز ہے۔


#Shah Mehmood Qureshi #invited leaders of all political parties regarding the formation of South Punjab Province