نئی دہلی:(لیڈرنیوز)بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے ایک اور چرچ پر دھاوا بول دیا، اس میں توڑ پھوڑ کی اور چرچ کے اندر موجود لوگوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک میں انتہا پسند ہندوو¿ں نے 160 سال پرانے سینٹ جوزف چرچ پر حملہ کر دیا۔ چرچ میں لوگوں کو توڑ پھوڑ اور قتل کرنے کی دھمکی۔انتہا پسندوں نے چرچ پر حملہ کر کے ہندوو¿ں پر زبردستی عیسائیت اختیار کرنے کا الزام لگایا۔ حملے کے وقت چرچ میں لوگ عبادت کے لیے جمع تھے۔کرناٹک میں انتہا پسند گرجا گھروں اور مسیحی اجتماعات کو نشانہ بناتے رہتے ہیں۔ چند روز قبل کرناٹک کے کولار میں ہندو انتہا پسندوں نے ہندوو¿ں کی مقدس کتاب کو آگ لگا دی تھی۔
#
















