اسلام آباد:(لیڈرنیوز)سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کے خلاف درخواست عدم پیروی پر خارج کردی۔چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے اسحاق ڈارکی سینیٹ رکنیت سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ جسٹس اعجازالحق نے ریمارکس دیئے کہ درخواست گزار نوازش پیرزادہ گزشتہ سماعت پر پیش نہیں ہوئے۔ اسحاق ڈارکو عدالت نے طلب کیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔اسحاق ڈار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اسحاق ڈار بیمار ہیں اور بیرون ملک مقیم ہیں۔ عدالت نے اسحاق ڈار کے خلاف درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکم امتناعی کی مدت ختم ہونے پر اسحاق ڈارکی جیت کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن جاری ہوتے ہی اسحاق ڈار کا نیا آرڈیننس نافذ ہو جائے گا۔
#Supreme Court dismissed the petition against Ishaq Darki for non-compliance
















