لندن:(لیڈرنیوز)برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے کرسمس لاک ڈاو¿ن کی صورت میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی دھمکی دی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں اومکرون کیسز کی تعداد میں اضافے کے باعث وزیراعظم بورس جانسن کرسمس کے موقع پر مکمل لاک ڈاو¿ن نافذ کرنے پر غور کر رہے ہیں۔برطانوی ارکان پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ اگر وہ کرسمس پر لاک ڈاو¿ن کرتے ہیں تو وہ وزیر اعظم بورس جانسن کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کریں گے۔ بورس جانسن کے ایک وزیر نے لاک ڈاو¿ن کی صورت میں مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔برطانیہ میں اومکرون کے کیسز کی تعداد 50 فیصد بڑھ کر 37,000 ہو گئی ہے۔ برطانیہ کے وزیر صحت ساجد جاوید کا کہنا ہے کہ کرسمس لاک ڈاو¿ن کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔
#British MPs have threatened to launch a no-confidence motion against the Prime Minister

















