این سی اوسی‘تعلیمی اداروں میں3جنوری سے تعطیلات کافیصلہ

اسلام آباد:(لیڈر نیوز) این سی او سی نے تعلیمی اداروں میں 3 جنوری سے موسم سرما کی تعطیلات دینے کا فیصلہ کر لیا، شدید سردی اور دھند والے علاقوں پرحکم کا اطلاق نہیں ہوگا۔ وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی سی او سی) میں موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں موسم سرما کی تعطیلات کو ری شیڈول کرنے کے معاملے پر غور کیا گیا۔اجلاس میں ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں آئندہ سال 3 جنوری سے موسم سرما کی تعطیلات دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ این سی او سی کے مطابق تعطیلات کو ری شیڈول کرنے کا مقصد زیادہ سے زیادہ طلبائ کو ویکسین پلانا ہے۔ سکول کھلے رکھنے سے لاکھوں طلبہ ویکسین سے مستفید ہو سکیں گے۔


#NCOC has decided to grant winter vacations in educational institutions from January 3