عمران نیازی اس ملک کا سب سے بڑا مافیا ہے‘ حمزہ شہباز

لاہور:(لیڈرنیوز) حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ مہنگائی، جھوٹ، کرپشن پر عمران نیازی کا چالان کاٹ دیا گیا ہے،نیا پاکستان بناتے بناتے پی ٹی آئی نے پرانے پاکستان کو تباہ کیا ، آصف زرداری بہتر الفاظ کا انتخاب کریں۔اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کا بیان ہے کہ پاکستان میں سب سے کم مہنگائی ہے، آج مہنگائی کی شرح 18 فیصد ہے، مشیر خزانہ کہتے ہیں مہنگائی ابھی باقی ہے۔ ن کا احتساب ہوگا، عمران نیازی کو بھاگنے نہیں دیا جائے گا۔حمزہ شہباز نے کہا کہ گلی کوچوں میں رہنے والوں سے پوچھیں، کتنے لوگ بھوکے سوتے ہیں، جن لوگوں نے ان پر بھروسہ کیا، وہ خود کو اذیت دے رہے ہیں، اس ظالم حکومت سے نجات کے لیے لڑیں گے، ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر دھوکا ہیں‘ عمران نیازی اس ملک کا سب سے بڑا مافیا ہے۔


#Hamza Shahbaz #Imran Niazi is the biggest mafia in this country