میکسیکو:(لیڈرنیوز)جنوبی میکسیکو میں ایک ٹرک الٹنے سے 53 تارکین وطن ہلاک اور 58 زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق میکسیکو کے جنوبی حصے میں حادثے کا شکار ہونے والے کارگو ٹرک میں 107 مہاجرین سوار تھے۔حکام کا کہنا ہے کہ ٹرک تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا اور پیدل چلنے والے پل سے ٹکرا گیا۔حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں۔ 40 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ٹرک چلانے والوں کا تعلق وسطی امریکہ سے تھا۔ حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات کی بنیاد پر انسانی سمگلروں کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
#ruck overturned in southern Mexico, killing 53 migrants and injuring 58 others

















