کورونا‘9افرادچل بسے‘310نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)کورونا وائرس مزید 9 افرادکی جانیں لے گیا‘ جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28 793 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 1.287 ملین تک پہنچ گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 310 نئے کیسز رپورٹ ہوئے‘ملک بھر میں اب تک 223,38,650 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 43,503 نئے ٹیسٹ کیے گئے، اب تک 1,247,066 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جب کہ 783 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار 793 ہوگئی۔ پنجاب میں 13044، سندھ میں 7630، خیبرپختونخوا میں 5868، اسلام آباد میں 961، بلوچستان میں 362، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 742 مریض جان کی بازی ہار گئے۔


#Pakistan #Corona in Pakistan