انقرہ:(لیڈرنیوز)ترکی میں ہزاروں ڈاکٹروں نے استعفیٰ دے دیا جس کے باعث ملک میں ادویات کی قلت کے بعد ڈاکٹرز کا بحران بھی پیدا ہوگیا۔ترک میڈیکل ایسوسی ایشن کے مطابق محکمہ صحت کے ماتحت اسپتالوں کے ہزاروں ڈاکٹروں نے استعفیٰ دے دیا ہے جس کے باعث ملک میں ادویات کی قلت کے ساتھ ڈاکٹرکا بحران بھی پیدا ہوگیا ہے۔ترکش میڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صحت عامہ کے اداروں سے وابستہ تقریباً 8000 ڈاکٹروں نے گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران استعفیٰ دے دیا ہے، مستعفی ہونے والے ڈاکٹروں میں سے 10 فیصد ڈینٹسٹ تھے۔دوسری جانب ترک ڈینٹل سنڈیکیٹ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال ایک ہزار سے زائد ڈینٹسٹس نے پبلک سیکٹر سے استعفیٰ دیا جس کی وجہ سے کئی سرکاری کلینک اور اسپتال بند کرنا پڑے۔اس کے علاوہ مستعفی ہونے والے ڈاکٹر ترکی سے باہر کام کر رہے ہیں، ایک رپورٹ میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ 3000 سے زائد ڈاکٹر بیرون ملک ملازمت کی تلاش کے بعد ترکی چھوڑ چکے ہیں۔
#thousands of doctors in Turkey have resigned
















