افغان سرزمین پر پاکستان مخالف عناصرموجودنہیں‘ امیر خان متقی

اسلام آباد:(لیڈر نیوز)افغان عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ٹی ٹی پی کے مابین سیزفائر معاہدہ خوش آئند ہے ،پاکستان اور ٹی ٹی پی کے مابین مذاکرات کیلئے سہولت دے رہے ہیں ،توقع کرتے ہیں عارضی جنگ بندی مستقل امن معاہدے میں تبدیل ہو،اس وقت افغان سرزمین پر پاکستان مخالف عناصرموجودنہیں،افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہو رہی، افغانستان کو بڑی فوج کی ضرورت نہیں ،ہم مختصر اورباصلاحیت فوج تشکیل دیں گے،ہماری حکومت وسیع البنیادہے،تمام قومیتیں شامل ہیں،اداروں میں خواتین100 فیصد واپس آچکی ہیں،تعلیمی اداروں میں75 فیصد خواتین واپس ڈیوٹی پرآچکی ہیں ،سمجھ نہیں آرہی ایسا کیاکریں کہ امریکا ودیگرممالک ہمیں تسلیم کرلیں،وزیراعظم عمران خان سے آج ملاقات ہوگی۔


#Anti-Pakistan elements do not exist on Afghan soil: Amir Khan Muttaqi