اسلام آباد:(لیڈرنیوز)ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت سے چینی چوری کاپوچھیں ،جواب ملے گا پچھلی حکومتوں نے کیا،عمران خان صاحب !8 سال سے خیبرپختونخوامیں آپ کی حکومت ہے، آپ نے اے پی ایس کے بچوں کے والدین کوبے یارومددگارچھوڑدیا،پیسے دےکرآپ ان بچوں کو واپس لا سکتے ہیں؟آپ نے سپریم کورٹ میں شرمناک بیان دیاکہ میں مل لوں گا،کیا آپ کو سپریم کورٹ بتائے گی کہ آپ کوکیا کرنا ہے؟ان سے پوچھیں جن کے بچے شہید ہوئے، آپ نے اس وقت کے وزیراعظم کے نیشنل ایکشن پلان کودفن کردیا،اس وقت کے وزیراعظم نوازشریف نے آپریشن ردالفساداورضرب عضب دیا،جب آپ وزیر اعظم بنے تو ان تمام چیزوں کو ختم کردیا۔
#Imran Khan made a shameful statement in the Supreme Court #Maryam Aurangzeb

















