ن لیگ آئین کی حکمرانی چاہتی ہے توبیک ڈوررابطے ختم کرے

لاہور:(لیڈرنیوز)پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماءقمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت کی ناکامی اورنالائقی سے چینی کی قیمت بڑھی،چینی مہنگی ہونے کاالزام بھی دنیاپرڈال دیا،کوئی بھی حکومت کیلئے اچھے الفاظ استعمال نہیں کررہا،مہنگائی کے باعث غریب بھوک سے مررہاہے،وزیراعظم قیمتیں بڑھا کرکہتے ہیں ہم سیکھ رہے ہیں،ہم ووٹ اورووٹرکوعزت دوکانعرہ لے کرچلے تھے،ہمیں مہنگائی میں دنیاکی مثالیں نہ دیں،غریب کوریلیف دیں،غریب کابھوک سے براحال ہے اوریہ کہتے ہیں آپ نے گھبرانانہیں،عمران خان سے جان چھڑانے کے علاوہ کوئی حل نہیں،نوازشریف اپنی جماعت کوتواپنے نظریے پرلے آئیں،آئین کی حکمرانی چاہتے ہیں توبیک ڈوررابطے ختم کیے جائیں،پی ڈی ایم ختم ہوگئی،پی ڈی ایم صرف پیپلزپارٹی کی وجہ سے تھی،جب تک ہم پی ڈی ایم میں تھے اس میں جان تھی،آج حکومت خوداپنی ناکامیوں کااعتراف کررہی ہے،حکومت جوقانون بناناچاہتی ہے وہ نہیں بنے گا،اتفاق رائے سے نئے انتخابی قوانین بنائے جائیں۔


#Pakistan #qamar zaman kaira #PPP