لاہور:(لیڈرنیوز)لاہور ہائیکورٹ ،جمشید اقبال چیمہ اورمسرت چیمہ کی اپیلیں خارج‘لاہور ہائیکورٹ نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے امیدواروں جمشید اقبال چیمہ اور مسرت چیمہ نے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ کے ایپلٹ الیکشن ٹربیونل میں اپیل دائر کی تھی۔اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ ریٹرننگ افسر کا کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ حقائق سے مطابقت نہیں رکھتا۔ ریٹرننگ افسر نے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے کیونکہ تجویز کنندہ کا تعلق این اے 133 سے نہیں تھا۔ جمشید چیمہ نے اپیل میں دعویٰ کیا کہ تجویز دینے والے بلال حسین کا تعلق اسی یونین کونسل سے ہے۔
#Appeals of Lahore High Court, Jamshed Cheema and Musarrat Cheema dismissed

















