سعودی حکومت کا لبنانی سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم

ریاض:(لیڈر نیوز)سعودی حکومت نے لبنان سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا اورلبنانی سفیر کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔سعودی حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دارالحکومت ریاض میں تعینات لبنانی سفیر کو 48 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کا کہا گیا ہے جب کہ لبنان سے سعودی سفیر کو واپس بلا لیا گیا ہے اور لبنان سے تمام درآمدات روک دی گئی ہیں۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق لبنان سے درآمدات معطل کرنے کا فیصلہ سعودی عوام کے تحفظ کے مفاد میں کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں سعودی حکومت نے لبنانی وزیر خارجہ کے بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان کے سعودی عرب پر الزامات بے بنیاد ہیں۔سعودی حکومت کے مطابق لبنانی تنظیم حزب اللہ سعودی عرب میں منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہے تاہم لبنانی حکومت نے منشیات کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے کوئی قابل ذکر اقدامات نہیں کیے ہیں۔


#Saudi government ordering the Lebanese ambassador to leave the country