کراچی: (لیڈرنیوز)سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کیس میں نظرثانی کے لیے مالکان اور الاٹیز کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے کمشنر کراچی کو 16 جون کے حکم پر عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔کلفٹن میں فلاحی پلاٹوں پر دو نجی ہسپتالوں کی تعمیر کا معاملہ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں بھی سنا گیا۔ عدالت نے ڈی جی کے ڈی اے ، کمشنر ، ایڈمنسٹریٹر ، تمام چھاو¿نیوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے شہر بھر کے فلاحی پلاٹوں کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ سپریم کورٹ نے رفائی پلاٹوں کی فہرست اور تعمیرات سے متعلق تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا۔
#Supreme Court has rejected the application of owners and allottees for review in the Nasla Tower case
















