وادی: (دنیا نیوز) بھارتی ریاستی دہشت گردی کومقبوضہ کشمیر میں روکا نہیں جا سکا ، ضلع شوپیاں میں قابض فوج نے فائرنگ کر کے ایک نوجوان کو شہید کر دیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں مقبوضہ وادی کے ضلع شوپیاں کے چترگام گاو¿ں میں ایک نوجوان کو شہید کیا۔ علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی گئی۔قابض بھارتی فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران کچھ نوجوانوں کو گرفتار بھی کیا۔ کشمیری عوام نے بھارتی فورسز کی وحشیانہ کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا۔
#occupying army opened fire in Shopian district and martyred a youth #Indian state terrorism in occupied Kashmir could not be stopped
















