کابل: (لیڈر نیوز)کئی دنوں کی مشاورت کے بعد افغان طالبان نے ملا محمد حسن اخوند کو سربراہ مملکت مقرر کیا۔سینئر طالبان رہنماو¿ں نے تصدیق کی ہے کہ ملا محمد حسن آخوند طالبان کی نئی حکومت میں ریاست کی سربراہی کریں گے۔طالبان کا کہنا ہے کہ انہوں نے پیر کے روز نئی حکومت کے اعلان کے لیے تیاریاں مکمل کر لی تھیں ، تاہم کچھ ناگزیر وجوہات کی بنا پر اسے ملتوی کر دیا گیا۔ اب نئی حکومت کے اعلان میں بدھ یا دو یا تین دن کی تاخیر ہو سکتی ہے۔ایک سینئر طالبان رہنما نے دی نیوز کو بتایا کہ "امیر المومنین شیخ ہیبت اللہ اخوندزادہ نے خود ملا محمد حسن اخوند کو عوام کا صدر نامزد کیا ہے۔" ملا برادر اخوند اور ملا عبدالسلام اس کے نائب کے طور پر کام کریں گے۔
#Afghan Taliban appointed Mullah Mohammad Hassan Akhund as head of state #leadernews #Amir al-Muminin Sheikh Hebatullah Akhundzada himself has nominated Mullah Muhammad Hassan Akhund as President of the People
















