پنج شیرکامکمل علاقہ طالبان کے کنٹرول میں ہے‘ ذبیح اللہ مجاہد

کابل:(لیڈرنیوز)ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ پنج شیرمیں افغان فورسزکوشکست دےدی،پنج شیرکامکمل علاقہ طالبان کے کنٹرول میں ہے،پنج شیرکے عوام ہمارے بھائی ہیں،کوئی انتقامی کارروائی نہیں ہوگی،افغانستان کے عوام طالبان کامکمل ساتھ دیں گے،جرگہ اورمذاکرات سے مسئلہ حل کرنےکی کوشش کی گئی تھی،امارت اسلامیہ افغانستان میں اب جنگ کادورختم ہوچکا،طالبان کی طرف سے اقتدارسنبھالنے پرعام معافی کااعلان کیاگیا،پنج شیرمیں کوشش کی گئی کہ عام شہریوں کانقصان نہ ہو،کابل میں حالات ٹھیک اورہمارے کنٹرول میں ہیں،دنیابھرسے اپیل ہے افغانستان کی تعمیروترقی میں مالی معاونت کریں،افغانستان سے انخلاکے بعدتمام فوجی سازوسامان ناکارہ بنایاگیا،عام معافی کے بعدہم نے کسی کوگرفتارنہیں کیا،گرفتاریاں عام جرائم میں ملوث افرادکی ہوسکتی ہیں،افغانستان میں ہوائی فائرنگ پربھی پابندی عائدکردی،فائرنگ کرنیوالے80 افرادکوگرفتارکیا،عام شہریوں کے اسلحہ رکھنے پرپابندی لگادی،قطر،ترکی کی معاونت سے کابل ایئرپورٹ بحال کردیا،کابل ایئرپورٹ سے اندرون ملک پروازوں کاسلسلہ شروع ہوگیا،کابل ایئرپورٹ جلدبیرون ملک پروازوں کیلئے بحال کردیاجائےگا،طالبان کی سکیورٹی فورسزکایونیفارم متعارف کرایاہے،امریکانے انخلاسے پہلے کابل ایئرپورٹ کونقصان پہنچایا۔


#The entire area of ​​Panj Sher is under the control of the Taliban #leadernews #Afghan forces were defeated in Panj Sher