اسلام آباد:(لیڈر نیوز)الیکشن کمیشن نے پی پی 38 ضمنی انتخابات کو کالعدم قرار دینے کی مسلم لیگ (ن) کی درخواست مسترد کر دی۔ فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار ضمنی انتخابات کے دوران بے ضابطگیوں کو ثابت نہیں کر سکا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے دو رکنی بنچ نے پی پی 38 کے ضمنی الیکشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست کے معاملے میں محفوظ فیصلہ سنادیا ، جس کے مطابق پی پی 38 ضمنی الیکشن کی منسوخی کی درخواست مسترد کردی گئی ہے۔متاثرہ فریق چاہیں توالیکشن ٹریبونل سے رجوع کرسکتے ہیں۔فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار ضمنی انتخابات کے دوران بے قاعدگیوں کو ثابت نہیں کر سکے اور فارم 45 اور 46 پر جعلی دستخطوں کا الزام ثابت نہیں کیا جا سکا۔ ریٹرننگ افسر کی رپورٹ بھی الزامات کی تردید کرتی ہے۔ الیکشن ٹربیونل فارم 45 اور 46 پر دستخطوں کے فرانزک ٹیسٹ کر اسکتا ہے۔
#PML-N's petition seeking annulment of PP-38 by-elections #leadernews #Election Commission Pakistan has rejected the PML-N's petition

















