اسلام آباد:(لیڈر نیوز)وزیراعظم عمران خان نے احساس تعلیم پروگرام کے تحت مستحق طلبا کووظائف کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی بنیادی تعلیم بہت اہم ہے،بدقسمتی سے ہم نے بچوں کی بنیادی تعلیم پرتوجہ نہیں دی،ہمارے ملک میں 2کروڑ بچے اسکولوں سے باہرہیں،ضروری ہے کہ ہم اسکول سے باہر 2کروڑ بچوں کوتعلیم دلائیں،ملک کاسب سے بڑاسرمایہ اس کے لوگ ہوتے ہیں، جب لوگوں کوتعلیم نہیں دی جاتی تواپنے سرمائے کانقصان کرتے ہیں،بچیوں کی تعلیم پرتوجہ نہیں دی گئی،پڑھی لکھی خاتون اپنے معاشرے کوفائدہ پہنچاتی ہے،پروگرام میں بچیوں کے اضافی وظائف کوخاص طورپرسراہتاہوں،ایسا نہیں ہے کہ ہم اپنی بچیوں کوپڑھانا نہیں چاہتے،اساتذہ کی کمی،دورافتادہ اسکول بچیوں کی تعلیم میں رکاوٹ ہیں،حکومت کی ترجیح ہے کہ عوام کیلئے آسانیاں پیداکریں۔
#government's priority is to make things easier for the people #imran khan #leadernews #scholarships to deserving students under Ehsas Education Program

















