کابل: (لیڈر نیوز) طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ دھماکے اس جگہ پر ہوئے جہاں سکیورٹی امریکی افواج کی ذمہ داری تھی ، امن کو خراب کرنے والوں سے پوری طاقت سے نمٹا جائے گا۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے لوگوں کی حفاظت پر پوری توجہ دے رہے ہیں اور شرپسندوں سے پوری طاقت سے نمٹا جائے گا۔ آخری دھماکہ کنٹرولڈتھا، امریکی فوج نے اپنا گولہ بارود تلف کیا۔ پینٹاگون نے تصدیق کی ہے کہ کابل دھماکوں میں 12 امریکی فوجی ہلاک ہوئے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے جنرل میک کینزی نے کہا ہے کہ داعش کے حملے جاری رہنے کا امکان ہے ، ایک ہزار فوجی اب بھی افغانستان میں موجود ہیں ، انخلا کا عمل جاری رہے گا۔برطانیہ نے کہا ہے کہ وہ بمباری کے بعدبھی انخلاءجاری رکھے گا۔فرانسیسی صدر کا کہنا ہے کہ طالبان کے ساتھ 20 بسوں پر فرانسیسی اور افغان شہریوں کو ہوائی اڈے تک پہنچانے کے لیے بات چیت جاری ہے۔ آخری فرانسیسی طیارہ 27 اگست کو کابل ایئرپورٹ سے روانہ ہوگا۔جرمن چانسلر نے کہا کہ جو لوگ کابل میں رہے ہیں انہیں فراموش نہیں کیا گیا ، ان کو نکالنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں اور طالبان کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔
#blasts took place in a place where security was the responsibility of American forces #leadernews #those who disturb the peace will be dealt with with full force #Taliban #Zabihullah Mujahid
















