طالبان کا افغانستان میں امارات اسلامی قائم کرنے کا اعلان

کابل: (لیڈر نیوز)امارت اسلامیہ افغانستان کے تحت افغان طالبان نے ملک میں حکومت بنانے کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹویٹ کیا کہ برطانوی سامراج سے افغانستان کی آزادی کی 102 ویں سالگرہ کے موقع پر ہم امارت اسلامیہ افغانستان کے قیام کا اعلان کرتے ہیں۔ترجمان طالبان نے ٹوئٹر پر اسلامی امارت افغانستان کے جھنڈے اور سرکاری لوگو کی تصویر بھی شیئر کی۔ایک اور ٹویٹ میں ذبیع اللہ مجاہد نے کہا کہ امارت اسلامیہ تمام ممالک کے ساتھ بہتر سفارتی اور تجارتی تعلقات چاہتی ہے۔ ہم نے کبھی نہیں کہا کہ ہم کسی ملک کے ساتھ تجارت نہیں کریں گے اور اس حوالے سے پھیلائی جانے والی افواہیں جھوٹی ہیں جنہیں ہم مسترد کرتے ہیں۔


#taliban #afghanistan #leaderners #emrat islamia afghanistan