مظفرآباد:(لیڈرنیوز)پی ٹی آئی اُمیدوار بیرسٹرسلطان محمود چوہدری آزادکشمیر کے نئے صدر منتخب ہوگئے ہیں‘تحریک انصاف کے اُمیدوار بیرسٹرسلطان محمود چودھری34ووٹ لے کر آزادکشمیر کے صدرمنتخب ہوگئے، متحدہ اپوزیشن کے مشترکہ اُمیدوار میاں عبدالوحید نے 16ووٹ حاصل کئے ،نومنتخب صدر آزادکشمیر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری 24اگست کو اپنے عہدے کا حلف اُٹھائیں گے۔مظفر آباد میں قانون ساز اسمبلی کے ارکان اگلے پانچ سال کے لیے صدر منتخب کرلیا۔ پی ٹی آئی کے صدارتی امیدوار بیرسٹر سلطان محمود پہلے ہی مضبوط پوزیشن میں تھے ، مسلم کانفرنس کے سردار عتیق اور جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے حسن ابراہیم کی حمایت حاصل تھی۔قانون ساز اسمبلی کے پاس پی ٹی آئی کے 32 ، پاکستان پیپلز پارٹی کے 11 ، مسلم لیگ (ن) کے 7 ، آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس اور جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے ایک ایک ووٹ تھے۔ بیرسٹر سلطان محمود ایل اے 3 میرپور سے ممبر اسمبلی منتخب ہوئے۔ صدر منتخب ہونے پر ، وہ اپنی نشست چھوڑ دےں گے۔
#Barrister Sultan Mahmood Chaudhry elected new president of Azad Kashmir #leadernews #PTI candidate Barrister Sultan Mehmood Chaudhry #Mahmood Chaudhry will be sworn in on August 24
















