اسلام آباد: (لیڈرنیوز) وزیر اعظم نے کہا ہے کہ انتخابی دھاندلی کا حل ٹیکنالوجی ہے ، پہلی بار ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے انتخابات ہوں گے ، ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے انتخابات سب کو تسلیم ہوں گے۔نادرا ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اکیسویں صدی کے انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی مدد سے ہوں گے اور ٹیکنالوجی اور ڈیٹا کا استعمال انتخابات کو شفاف بنا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا بنیادی کام شہریوں کی زندگی آسان بنانا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں تقریبا 3 30 لاکھ افغان ہیں۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے نادرا موبائل رجسٹریشن وین کا افتتاح کیا۔
#solution to the election fraud is technology #PM Imran Khan #leadernews #electronic voting machines #NADRA Mobile Registration Van

















