طالبان نے قندوز ہوائی اڈے‘فوجی ہیڈ کوارٹر پر قبضہ کر لیا

کابل:(لیڈرنیوز) طالبان نے افغان شہر قندوز کے ہوائی اڈے اور فوجی ہیڈ کوارٹر پر قبضہ کر لیا ہے۔افغان میڈیا کے مطابق فرح ، بدخشان اور بغلان صوبوں سے افغان فورسز کے انخلاء کے بعد اب طالبان نے نہ صرف قندوز ایئرپورٹ بلکہ افغان فوج کے کور پامیر 217 کے ہیڈ کوارٹر پر بھی قبضہ کر لیا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا ہے۔ افغان فوجی طالبان کے سامنے ہتھیار ڈال رہے ہیں ، اس کے علاوہ طالبان نے قندوز میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر بھی قبضے میں لے لیا ہے۔


#Taliban have seized the airport #leadernews #military headquarters in Kunduz #military helicopter in Kunduz #Afghan troops may be surrendering to the Taliban