سرینگر:(لیڈرنیوز)مقبوضہ کشمیر کی ریاستی حیثیت پر بھارت کے ڈاکے کو دو سال گزر چکے ہیں۔ دو سال پہلے ، اسی دن ، مودی حکومت نے ریاست کو اس کی خصوصی حیثیت سے محروم کر کے اس کا الگ جھنڈا اتار دیا ہندو انتہا پسند مودی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کو بھارتی یونین کا علاقہ قرار دیا تھا ، جس کے خلاف آج کنٹرول لائن کے دونوں اطراف کشمیر استحصال کا دن منایا جا رہا ہے۔مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کی دوسری برسی کے موقع پر کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر تنظیموں کی جانب سے ہڑتال کی کال پر مکمل ہڑتال ہے اور آج مقبوضہ وادی سری میں یوم سیاہ کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ نگر میں لال چوک تک مارچ ہوگا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر میں بھارتی فوج تعینات کی گئی ہے تاکہ لال چوک تک مارچ کو روکا جاسکے اور سری نگر کے داخلی اور خارجی راستے بند کردیئے گئے ہیں۔
#dacoity of India over the statehood of Occupied Kashmir #leader news #Modi government had stripped the state of its special status
















