آرمی چیف سے سعودی وزیرخارجہ کی ملاقات‘مختلف امورپرتبادلہ خیال

راولپنڈی: (لیڈر نیوز) سعودی وزیر خارجہ شہزاد فیصل بن فرحان آل سعود نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی اور علاقائی سلامتی کی صورتحال ، افغان امن عمل ، علاقائی امن اور ہم آہنگی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ، سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود ، جو پاکستان کے دورے پر ہیں ، نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے راولپنڈی میں ملاقات کی۔اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کے کردار کو سراہا اور کہا کہ سعودی عرب امن کے فروغ کے لئے پاکستان کی سنجیدہ کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب اخوت اور باہمی اعتماد کے پابند ہیں اور دونوں ممالک امن و استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ آرمی چیف نے سعودی قیادت کو پاکستان اور مسلح افواج کی حمایت پر شکریہ بھی ادا کیا۔


#Saudi Foreign Minister #leader news #Prince Faisal bin Farhan Al Saud #Army Chief General Qamar Javed Bajwa #ISPR