کراچی:(لیڈرنیوز)مانیٹری پالیسی کا اعلان‘شرح سود7 فیصدپربرقرار رکھنے کافیصلہ،گورنراسٹیٹ بینک رضاباقر نے کہا ہے کہ شرح سودایک سال سے 7 فیصدپربرقرارہے،شرح سودبرقراررکھنے کامقصدنئی صنعتوں کافروغ ہے،مہنگائی کی شرح میں کمی آرہی ہے ،افراط زرکی شرح 9.7سے کم ہوکر8.9 پرآگئی ہے، مہنگائی کی شرح میں مزیدکمی لانے کی ضرورت ہے،جاری کھاتوں کاخسارہ 10 سال کی کم ترین سطح پرہے ، برآمدات اورترسیلات زرتاریخ کی بلندترین سطح پرہیں،اسٹیٹ بینک کے بروقت اقدامات سے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں، کوروناکی چوتھی لہرجاری ہے اس سے نمٹاجائےگا،پالیسی ریٹ میں تبدیلی مرحلہ وارکی جائےگی، مئی اورجون میں جاری کھاتوں کاخسارہ بڑھا، جاری کھاتوں کے خسارے میں اضافہ ادائیگیوں کے باعث ہوا، کوروناویکسین،آٹااورچینی کی درآمدسے جاری کھاتوں کاخسارہ بڑھا،ترسیلات زرمیں25 فیصداضافہ ہوا، ترسیلات زرمیں اس سال بھی اضافے کاامکان ہے،ترسیلات زراوربرآمدات میں اضافے سے جاری کھاتوں کاخسارہ کم ہوگا،برآمدات بڑھانے کیلئے ایکسپورٹرزاپنی صلاحیت بڑھارہے ہیں، گزشتہ مالی سال کے اختتام پراقتصادی شرح نمو4فیصدرہی، کوروناکے باوجودگزشتہ مالی سال برآمدات میں 13.7فیصداضافہ ہوا،ایس ایم ای فنانس کےلئے نئی اسکیم کااعلان کریں گے۔
#Monetary Policy #leader news #inflation #interest rate #governor state bank of pakistan #SMEs
















