واشنگٹن:(لیڈرنیوز)امریکی صدرجوبائیڈن کے نمائندہ برائے ماحولیات جان کیری نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے مل کر کام کرنے کو تیار ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق معاون خصوصی ملک امین اسلم سےجو بائیڈن کے نمائندہ ماحولیات نے لندن میں ملاقات کی۔ وزیراعظم عمران خان کے گرین ویژن اور 10 بلین ٹری سونامی منصوبے کوجان کیری نے سراہا ۔موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے نمٹنے کیلئےپاکستان اور امریکا کا مل کر کام کرنے پر ملاقات میں اتفاق ہوا اور دونوں ممالک کے درمیان جوائنٹ ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
#climate change #leader news #United States is ready to work with Pakistan #leader.com.pk #John Kerry #10 Billion Tree Tsunami Project #Green Vision
















