اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سنٹر (این سی او سی) نے اندورن ملک ہوائی سفر کے لئے کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کو لازمی قرار دے دیا ہے۔این سی او سی کے ٹویٹر اکاو¿نٹ سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یکم اگست سے اندرون ملک پروازوں کے لئے کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی ضرورت ہے ، لہذا پریشانی سے بچنے کے لئے 31 جولائی تک ویکسین لگوائیں اور ویکسینیشن سرٹیفکیٹ حاصل کریں۔
#Corona Vaccination #leader.com.pk #Certificate #domestic air travel #vaccinated
















