طالبان کی کمر جلد توڑ دی جائے گی: اشرف غنی

کابل:افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ جلد طالبان کی کمر توڑ دی جائے گی، زیرِ قبضہ علاقے واپس لے لیں گے۔ ایک بیان میں افغانستان کے صدر اشرف غنی کاکہناتھا کہ زیادہ تر شمالی صوبوں میں افغان فورسز اور طالبان میں شدید جھڑپیں جاری ہیں۔اشرف غنی نے کہا کہ طالبان کے زیرِ قبضہ علاقے جلد واپس لے لیں گے، اگلے3ماہ میں ملک بھر میں سکیورٹی کی صورتِ حال میں نمایاں بہتری آئے گی۔افغانستان کے میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ بیان افغان صدر نے گزشتہ روز صوبے بلخ کے دورے کے دوران دیا تھا۔ غنی نے شمالی صوبوں کی سکیورٹی کی صورتِ حال کا جائزہ لینے کے لیے صوبہ بلخ کا دورہ کیا تھا۔


#Taliban #Ashraf Ghani #Afghan President #leader news