یوم شہدائے کشمیر پر کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہیں‘ وزیراعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم نے کہا ہے کہ یوم شہدائے کشمیر پر کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہم 13 جولائی 1931 کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا کہ 13 جولائی 1931 کو مہاراجہ ڈوگرا کی فوج نے پرامن مظاہرین پر فائرنگ کردی ، بھارتی قبضے ، ظلم و بربریت کے خلاف کشمیریوں کیجدوجہد مزاحمت وقربانیوں کی تاریخ بدل چکی ہے۔عمران خان نے کہا کہ بھارتی مظالم اور بربریت کے خلاف کشمیریوں کی مزاحمت کا جذبہ آج بھی زندہ ہے ، کشمیری مرد اور خواتین بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔


#Kashmir #Prime Minister #Imran Khan #13July1931 #Maharaja Dogra #illegal occupation of India #leader news